پشاور میں تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ شرقی پشاور میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر روکا گیا، جہاں پانچ نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے، اس لیے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا