اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور ملک کے دیگر کئی شہروں میں آج شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

اطلاعات کے مطابق سماہنی آزاد کشمیر، بھمبر، مری، دیر بالا، دیر شہر، پشاور، باجوڑ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان تھا۔ زلزلے کی گہرائی 234 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے دوران کئی علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر نکل آئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے رابطہ برقرار رکھیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا