قومی ایئر لائن اور ایئرکرافٹ انجینئرز کا تنازع برقرار، فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر

اسلام آباد: قومی ایئر لائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع تاحال حل نہ ہو سکا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ چھ روز کے دوران قومی ایئر لائن کی درجنوں پروازیں منسوخ جبکہ 125 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، جس کی وجہ سے مختلف ایئرپورٹس پر مسافروں کی پریشانی اور بے چینی بڑھ گئی ہے۔

قومی ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرکرافٹ انجینئرز نجکاری کی مخالفت کر رہے ہیں، جس کے باعث آپریشنل امور متاثر ہو رہے ہیں۔

تاہم سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز نے انتظامیہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نجکاری کے مخالف نہیں، بلکہ حامی ہیں۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایئر لائن انتظامیہ نے مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدہ رابطہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اس تنازع سے قبل سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے، جس کے بعد سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

Related posts

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعویٰ، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

گل پلازہ سانحہ: انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری

پمز آتشزدگی: تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، 8 ذمہ داران معطل کرنے کی منظوری