قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، 27ویں آئینی ترمیم آج ترامیم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں آج 27ویں آئینی ترمیم کو مختلف ترامیم کے ساتھ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، سینیٹ میں منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی سامنے آئی تھی، جس کے باعث قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم کو دوبارہ سینیٹ میں بھیجنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سینیٹ سے اس ترمیم کی دوبارہ منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔ اس ترمیم کے تحت ملک میں ایک وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس میں تمام ہائیکورٹس کے ججز شامل ہوں گے۔

ترمیم کے مطابق، صدرِ پاکستان کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ آرمی چیف کا عہدہ ختم کرکے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ تشکیل دیا جائے گا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم پیش کی تھی، جس پر حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تفصیلی بحث بھی ہوئی تھی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ