آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایوانِ صدر میں گفتگو کے دوران بھارتی جارحیت پر دوٹوک مؤقف

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ اللہ کے حکم اور فرمان کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، اور بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ انہوں نے یہ بات ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ امتیاز عطا کیے جانے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم جنگ مسلط کرنے والوں کو وہی جواب دیا جائے گا جو مئی میں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر پھینکی گئی مٹھی بھر مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ کے خاص کرم سے پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے۔ “یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں،” انہوں نے کہا۔

تقریب میں آرمی چیف نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان اور اردن کے برادرانہ تعلقات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز ملنے پر مبارک بھی دی۔

Related posts

گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا، ہمارے علاوہ کسی جماعت نے یہاں ترقیاتی کام نہیں کیے، نواز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان اور گلگت بلتستان انتخابات کی سیکیورٹی پر تفصیلی غور

آئی ایم ایف کی جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ