ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے کام شروع کر دیا، تین بینچ تشکیل

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باضابطہ طور پر مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی نوعیت کے مقدمات کے لیے تین خصوصی بینچ تشکیل دے دیے ہیں۔

بینچوں کی تفصیلات

بینچ نمبر 1
• چیف جسٹس امین الدین خان
• جسٹس علی باقر نجفی
• جسٹس ارشد حسین

بینچ نمبر 2
• جسٹس حسن رضوی
• جسٹس کے کے آغا

بینچ نمبر 3
• جسٹس عامر فاروق
• جسٹس روزی خان

پہلی سماعت کا آغاز

وفاقی آئینی عدالت کے بینچ ون نے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 2 میں پہلی سماعت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب ہے، جس کا مقصد آئینی معاملات کی فوری اور موثر سماعت کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

نئے صوبے لسانیت یا قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،اویس لغاری

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری، بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری