ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، ضمنی انتخابات کا عوام نے بائیکاٹ کیا: چودھری پرویز الٰہی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بیس فیصد سے بھی کم ووٹرز پولنگ اسٹیشن تک آئیں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دو سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں، “میری دعا ہے اور آپ بھی دعا کریں کہ وہ جلد باہر آ جائیں۔ ان کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے اور آپ کو بھی نہیں ہونی چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ہر جگہ کیسز بنائے گئے ہیں، اس کے باوجود وہ بار کونسل کے الیکشن سمیت پارٹی کے دیگر معاملات میں مصروف ہیں۔

عدالتی کارروائی

سماعت کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
ایف آئی اے کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے۔

کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں