اسلام آباد: عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں عمر ایوب کی بار بار عدم حاضری پر عدالت نے سخت کارروائی کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ان کی تمام جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے، جس کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے انہیں متعدد بار طلب کیا گیا تھا.

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع