اسلام آباد: یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں یکم دسمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابلِ ذکر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو آئندہ 15 روز کے لیے ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

صنعتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سپلائی بڑھنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 6.35 روپے تک کمی متوقع ہے۔ یہ اضافہ کویت کے بڑے ریفائننگ کمپلیکس الزور ریفائنری کی متعدد یونٹس کی بحالی کے بعد دیکھا جا رہا ہے، جس نے عالمی مارکیٹ میں سپلائی بہتر کر دی ہے۔

ابتدائی 13 روزہ ڈیٹا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد موجودہ قیمت 265.45 روپے سے کم ہو کر 261.75 روپے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4.28 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس سے قیمت 284.44 روپے سے کم ہو کر تقریباً 280.16 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 0.73 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد نئی متوقع قیمت 193.61 روپے فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی کی توقع ہے۔ 6.35 روپے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی قیمت 170.80 روپے سے کم ہو کر 164.45 روپے فی لیٹر تک آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حتمی قیمتوں کا اعلان یکم دسمبر کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے متوقع ہے.

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا