لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے۔ اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق میاں منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا۔ وہ ملکی سیاست کا ایک اہم نام رہے اور مختلف ادوار میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

میاں منظور وٹو تین مرتبہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے، جب کہ 1993 میں وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ان کے دورِ سیاست کو صوبائی سیاست میں ایک نمایاں حیثیت حاصل رہی۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ مختلف رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا