بینظیر بھٹو کی برسی: اعلیٰ حکومتی وفد سکھر پہنچ گیا

سکھر: سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے اعلیٰ حکومتی وفد سکھر پہنچ گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر یہ وفد برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرے گا۔

حکومتی وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔ وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور قومی اسمبلی کے متعدد اراکین شامل ہیں۔ دورے کے دوران وفد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے اور انہیں قومی دھارے میں آگے لانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related posts

گل پلازہ سانحہ: انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری

پمز آتشزدگی: تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، 8 ذمہ داران معطل کرنے کی منظوری

پمز میں نومولود بچوں کی اموات جھلسنے سے نہیں، دھواں اور کالک سانس کے ذریعے جسم میں جانے سے ہوئیں: ایگزیکٹو ڈائریکٹر