پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سندھ کے دورے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سندھ کے دورے کے لیے آج اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ساتھ صوبائی کابینہ کے اراکین اور پارٹی پارلیمنٹرینز بھی موجود ہیں۔

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ اسٹریٹ موومنٹ کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے اہم ہے۔ وہ حیدرآباد اور کوٹری میں پارٹی کی قیادت کریں گے اور عوام سے رابطے بڑھائیں گے۔

دورے کے دوران سہیل آفریدی آج انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے اور پریس کلب کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ کل وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

سہیل آفریدی حیدرآباد بار اور پریس کلب میں خطاب کریں گے جبکہ اتوار 11 جنوری کو مزار قائد پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کے روز وہ آئی ایس ایف کنونشن، سندھ کابینہ اور دیگر معزز شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے، جہاں وزیراعلیٰ کے پی عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور پارٹی کے موقف اور سرگرمیوں کو سندھ کے عوام تک پہنچائیں گے۔

یہ دورہ پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ کو سندھ میں مضبوط کرنے اور عوامی رابطے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا