مراد علی شاہ کا دوٹوک مؤقف: “سندھ متحد رہے گا، صوبہ توڑنے کی بات کرنے والے چپ بیٹھ جائیں”

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کی تقسیم سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “کل بھی کچھ لوگوں نے نیا صوبہ بنانے کی بات کی، انہیں کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ۔ سندھ متحد رہے گا، اگر تم سندھ توڑنے کا سوچتے ہو تو تم پاکستان کے لیے نہیں سوچتے۔”

انہوں نے یہ بات کراچی کے علاقے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی نظام پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

ملیر میں ترقی کا نیا سنگِ میل: خالد بن ولید فلائی اوور کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کا افتتاح کیا اور اسے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو وہی انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا جس کا وہ حقیقی معنوں میں حقدار ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے میئر کراچی کو 100 روز میں پل تعمیر کرنے کا چیلنج دیا تھا، اور اب عظیم پورہ فلائی اوور کی تعمیر کا ایک اور چیلنج بھی دے رہے ہیں تاکہ ترقیاتی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا