جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آْباد: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی کو بھی سپریم کورٹ کو جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنور کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے آرٹیکل 181 کے تحت جسٹس گل حسن کو قائمقام جج سپریم کورٹ لگایا ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس گل حسن کا نام قائمقام جج سپریم کورٹ کے لیے دیا۔

علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ میں جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں قائمقام جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا