نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے خلع حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور: خواتین کو گھریلو مسائل میں صبر اور گھر بچانے کا مشورہ دینے والی معروف سوشل میڈیا شخصیت نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے خلع حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نبیحہ علی خان نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر حارث کھوکھر مبینہ طور پر ان پر تشدد کرتے ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک روا رکھتے ہیں۔ درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ شوہر اچھے کردار کے مالک نہیں، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نکاح کو خلع کی بنیاد پر ختم کرتے ہوئے انہیں قانونی ریلیف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ نبیحہ علی خان ماضی میں خواتین کو ازدواجی زندگی میں برداشت اور گھر کو بچانے سے متعلق مشورے دینے کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہ چکی ہیں۔ تاہم ان کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

Related posts

آبنائے ہرمز بحران: پاکستان نے خام تیل کے متبادل ذرائع کی تلاش تیز کر دی، ریفائنریوں کو ہنگامی ہدایات

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنے ٹیکس اور مارجنز شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نورین نیازی کا بیان بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی کامیابی سے انہیں تکلیف ہے: عظمیٰ بخاری