جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں  خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  علاقے میں موجودکسی بھی خوارج کے خاتمےکے لیے کلیئرنس  آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز  ملک  سے دہشت گردی کے ناسور کو  جڑ سے ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور  وفاقی وزیر داخلہ نے30 خوارج کو  جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا ہےکہ قوم سکیورٹی فورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ