ملک میں ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے، ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام، آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کے لیےکوشاں ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کونسل ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور  مستقبل کےلیےتجاویز دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام فرد واحد نہیں ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے فائدہ اٹھائیں گے، مقامی صنعت کو قابل بنائیں گے کہ برآمدات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ  ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کےلیےکوشاں ہیں، آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں،ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، قیمتوں میں استحکام سے پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی معاشی ٹیم نے تمام اندازوں اور تجزیوں کو غلط ثابت کیا، ملکی صنعت کا پہیہ چل پڑا ہے، برامدات میں اضافہ ثبوت ہے۔

اعلامیے کے مطابق  اجلاس میں جہانگیر خان ترین، ثاقب شیرازی اور  شہزاد سلیم نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے شرکاء کی تجاویز کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار