چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے: رانا تنویر

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے،  چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا چینی کی ایکسپورٹ کے بارے میں خبریں حقائق سے متصادم ہیں، میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے، ملک میں چینی 153 روپے فی کلو دستیاب ہے جس سے ظاہرہے کہ مارکیٹ میں فراہمی برقرار ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کا کہنا تھا حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا جائزہ لے رہی ہے، حکومت یقین دلاتی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہو گا، عام آدمی کاغذائی تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا