اپوزیشن تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچے۔

نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کی بات ہو یا عالمی قوتوں کی سازشوں کی بات، تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مسائل بھول کر ملک و قوم کا دفاع کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ آپ کی جماععت ایک ہی ایشو پر سیاست کرتی ہے، عوام کے اور بھی مسائل ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قیادت کی رہائی اور ریلیف مانگنے کے علاوہ قومی ایشو کو ترجیح دینا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا