صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، وحید مراد کو  ایف آئی اے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

 وحید مراد نے بتایا کہ انہیں 20 منٹ پہلے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  انہیں رات 3 بجے اٹھایا گیا، تب سے آنکھوں پر کالی پٹی باندھی رکھی گئی، 20  منٹ پہلے پٹی کو ہٹایا گیا۔

وحید مراد نے  عدالت میں کہا کہ پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، میری ساس کینسر کی مریضہ ہیں اور کینیڈا سے علاج کرانے کے لیے آئی ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وحید مراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے کالعدم تنظیم کی پوسٹ شیئر کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوسری جانب  ایچ آر سی پی نے صحافی وحید مراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحید مراد کو اغوا کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Related posts

ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز اعلان کردہ دس ہزار روپے کے اعزازیے اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا