شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پاگیا

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق شوال کا چاند آج تشکیل پاگیا۔

سپارکو کے مطابق شوال کا چاند  پاکستانی وقت کے مطابق 15:58 بجے تشکیل پایا۔ سپارکو نے بتایاکہ کل غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور کل پاکستان میں شوال کا چاندنظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا