’ن لیگ ہمیشہ عوام کو ریلیف دیتی ہے‘، نواز شریف کی بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے بجلی نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

نوازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پرگامزن ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھےگی۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سےکم کرکے 37.64 روپےکردی گئی۔

دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی یونٹ بجلی71.06 روپے سے62.47 روپے ہوگئی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا