اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سواتی نے پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کو کرپشن الزامات پر جواب جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بےگناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ کو دے دیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اور غلط فیصلے واپسی لینے کا وقت دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر بابر سلیم کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بےقاعدگیوں کےالزامات ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا