بزدار دور حکومت میں 3907 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

لاہور:  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کے دور حکومت میں  3907ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی مظفر گڑھ نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود 3907ملین روپے کا بجٹ منظور کرایا۔

بتایا گیا ہے کہ آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ 2021-22کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے بجٹ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

دستاویزات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدت ملازمت 2018 میں ختم ہو گئی لیکن مد ت ملازمت ختم ہونے کے باوجود مالی سال2021 کا بجٹ منظور کرایا گیا۔

Related posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنے ٹیکس اور مارجنز شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نورین نیازی کا بیان بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی کامیابی سے انہیں تکلیف ہے: عظمیٰ بخاری

نورین نیازی کا معرکۂ حق سے متعلق متنازع بیان، سیاسی و دفاعی حلقوں میں شدید ردعمل