افغان مہاجرین کی واپسی، یکم اپریل سے اب تک 1355 تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے

پشاور : ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355  تارکین وطن  کو بھیجا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔

 مزید برآں ایک ہزار47 افغان مہاجرین کو آج طورخم سےافغانستان ڈی پورٹ کیاجائےگا۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان اور گلگت بلتستان انتخابات کی سیکیورٹی پر تفصیلی غور

آئی ایم ایف کی جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

خیبر پختونخوا حکومت کے اندر اختلافات کی خبریں، پی ٹی آئی کے بعض ارکان کے تحفظات سامنے آگئے