وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے،حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے-یتیم، بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کیا جانا قابل تحسین ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا سے ملاقات کی ملاقات میں یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
کیا گیا پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے بے بس اورلاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاایس او ایس سکولزکی معیاری تعلیم اور یوتھ ہوم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدام کو بھی سراہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جارہا ہے،ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہوگا۔

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع