منشیات فروشوں کیساتھ رابطے کا الزام، سندھ پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر معطل

کراچی: سندھ پولیس میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

آئی جی سندھ آفس کے مطابق منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے ساتھ رابطے رکھنے کے الزام میں سندھ پولیس میں پہلی لیڈی سب انسپکٹر اور اور سی آئی اے انچارج بینظیر جمالی کو معطل کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بینظیر جمالی پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلقات کا الزام ہے جب کہ محکمہ جاتی کارروائی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ 

آئی جی سندھ آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بینظیر جمالی کو معطلی کے دوران تنخواہ و الاؤنس قواعد کے مطابق دیے جائیں گے اور انہیں فوری طور پر بی کمپنی پی ایچ کیو گارڈن کراچی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر جمالی سندھ میں پہلی خاتون سب انسپکٹر ہیں جنہیں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ 

سندھ پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں سے روابط کے الزامات پر متعدد افسران کو پہلے بھی معطل کرکے بی کمپنی بھیجا جا چکا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا