ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد: حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور  ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا ۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا