مالی سال 26-2025کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ نیا بجٹ 5 جون سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش ہو سکتا ہے، نئے بجٹ کی منظوری کا عمل عید کی چھٹیوں کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی، آئی ایم ایف کا مشن مئی کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان پہنچے گا، بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار