کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  کراچی ڈویژن میں پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اپریل سے 16 جون تک ہوگا۔ پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز  پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک  شہر میں داخلےکی اجازت  نہیں ہوگی۔

ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی  ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی۔ نیشنل ہائی وے سےگودام چورنگی براستہ منظرپیٹرول پمپ، یونس چورنگی اور  داؤد چورنگی سے جام صادق چلنےکی اجازت ہوگی۔ ناردرن بائی پاس سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سےگلبائی ماڑی پور  روڈ  پر ہیوی ٹریفک  کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا