ن لیگ کا منشور ہے کسان کو اسکی محنت کا پورا معاوضہ ملے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے، مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ ملے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری انتہائی خوش آئند قدم ہے، آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ ریلیف ہے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے اقدام سے گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے میں آسانی ہوگی،انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی برآمد میں حکومت پنجاب کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی، پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ ملے، گندم کے کاشتکاروں کے لئے اس پیکج کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔

Related posts

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا، ڈیزل پر لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر نیا تنازع، حکومت اور آئل انڈسٹری آمنے سامنے