کمشنر کراچی نے شہر میں نان اور چپاتی کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

کراچی: کمشنر کراچی نےشہر میں نان اورچپاتی کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔

کمشنر کراچی آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام وزنی چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے گی جبکہ 120 گرام کے نان کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 150 گرام کے نان کی قیمت 17 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سےکمشنرکراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے اور قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ نان اور چپاتی کے نرخوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں۔

خیال رہے آج ہی کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد اب قیمت 66 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا