30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے 30 اپریل کے بعد کوئی  غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی اور 30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملازمت، گھر یا دکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، بات چیت کے لیے نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔

واضح رہے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے اب تک 40 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا