پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی سکالرشپ لےکر فرار

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی سکالرشپ لے کر فرار ہوگئے۔ مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کے لئے پنجاب یونیورسٹی نے ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ،  پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے چھپن اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے لئے کروڑوں کی گرانٹ ملی۔چھپن میں سے بارہ اساتذہ نے سکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن نہ کی۔

پنجاب یونیورسٹی کے سات اساتذہ ایچ ای سی کی سکالرشپ جب کہ پانچ اساتذہ  یونیورسٹی کی سکالرشپ لے کر فرار ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پانچ سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی۔ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کے مطابق یونیورسٹی کو کروڑوں روپے ادا کرنے تھے۔

فرار ہونے والے اساتذہ کے نام  اور رقم

پنجاب یونیورسٹی جی آئی ایس سنٹرکی فرح ستار70 لاکھ

جی آئی ایس سنٹر کے سید محسن علی 1 کروڑ 40 لاکھ

انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی کرن عائشہ ایک کروڑ روپے

شعبہ ایم ایم جی کی رابعہ عباد 90 لاکھ روپے

آئی کیو ٹی ایم کے خواجہ خرم خورشید 84 لاکھ روپے

ہیلی کالج آف کامرس کی شمائلہ اسحاق ایک کروڑ 61 لاکھ روپے

سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے عثمان رحیم 72 لاکھ روپے

کالج آف انجینئرنگ کے سلمان عزیز 90 لاکھ، جی آئی ایس کے محمد نواز 72 لاکھ روپے

پی یو سی آئی ٹی کی جویریہ اقبال 60 لاکھ روپے

ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی سیماب آرا 1 کروڑ، سامعہ محمود 1 کروڑ 16 لاکھ روپے

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا