جنوبی وزیرستان: پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور  انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور  پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد سے شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب  باجوڑ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر مسلح افراد نے حملہ  کیا اور اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کرفیو کے باعث کل تک مؤخر کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ان عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں۔

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری  رہےگی، رواں سال ملک میں اب تک 6 پولیو کیس سامنے آچکے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ