کے فور منصوبے کے بعد حکومت سندھ ٹینکر مافیا کا خاتمہ یقینی بنائے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنائے کہ کے فور پانی منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہو۔

کراچی واٹر سپلائی کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پانی براہ راست شہریوں کے گھروں تک پہنچنا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے ڈائریکٹرز مکمل ٹائم لائنز فراہم کریں تاکہ بجٹ اصل پیشرفت کے مطابق جاری ہو جب کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنائے کہ کے فور پانی منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہو۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا