جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں ایٹمی پھیلاؤ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس ہوئی جس میں اقوام متحدہ، روس، چین، امریکا،کینیڈا اور یورپی اداروں کے ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور تعاون کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے،  جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل مکالمے اور تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا