کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے: آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ پر محفوظ بنانے کیلئے 10چوکیاں بنائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرم میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے فیصلوں کے تحت بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔

Related posts

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعویٰ، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعویٰ، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

گل پلازہ سانحہ: انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری