ملک کے مختلف حصوں میں 26 سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں26 سے 30اپریل تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  26 اپریل سے یکم مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب  اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک بالائی پنجاب اور  اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائدرہنےکاامکان ظاہر کیا ہے جب کہ 27 سے 30 اپریل تک آزاد کشمیر  اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت  میں 4 سے 6 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ یکم مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ 30 اپریل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا