بھارت کی گیدڑ بھپکیاں، پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کر دی

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملےکے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف حالیہ اقدامات اور بیانات کو جہاں حکومتی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی عوام نے ان اقدامات کو بالکل سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مزاحیہ میمز کی بھرمار کر دی۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

ایسی صورتحال میں پاک بھارت کشیدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی عوام اس ساری صورتحال کو ایک مختلف زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ ایکس، فیس بک پر بھارت کے جھوٹے دعوؤں اور اقدامات کو لے کر میمز، طنزیہ ویڈیوز اور دلچسپ تبصروں کا سیلاب آ گیا۔

صارفین کی جانب سے شیئر کی گئیں میمز :

فیس بک پر ذیشان نامی ایک صارف نے لکھا کہ’ اتنی گرمی میں لوگ  ولیمہ نہیں رکھتے، بھارت نے جنگ رکھ لی ہے’۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسرے صارف نے کہا کہ ‘جو 50 ایکڑ زمین میرے دادا جی بھارت میں چھوڑ آئے تھے  اب اسے واپس لینے کا وقت آگیا’۔ 

فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ہماری شادی کی عمر  قریب آنے لگی تو جنگ کا چکر چل گیا’۔ 

فوٹو: اسکرین شاٹ

اس ہی صارف نے دوسری میمز شیئر کی کہ ‘ بھارت پانی کھول دو مجھے فریج میں پانی کی بوتلیں بھر کر رکھنی ہیں’۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک صارف نے بھارت جو کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آتا اور میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلتا  ہے  پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ جنگ بھی ہائبرڈ ماڈل پر دبئی میں ہوگی یا بھارت اس بار پاکستان آرہا ہے؟ 

فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسرے صارف نے بھارت کو پیغام دیا کہ ‘جنگ کرنی ہو تو 9 بجے سے پہلے کرلینا ، سوا 9 بجے گیس چلی جاتی ہے’۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا