تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار