بھارت جتنی طاقت استعمال کرےگا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائےگا،کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے، بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات  بڑھ رہے ہیں، ہماری طرف سے جنگ کا آغاز  نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو  بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرےگا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے واضح کیا ہےکہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا، مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا