پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔ 

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان نے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں۔ 

انہوں نے کہا جو انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے وہی جواب میں انڈیا کے ساتھ کردیا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہر انڈین اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا، یہ جواب اصل ہے اور سود ابھی باقی ہے۔ 

واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے مودی سرکار نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل سمیت کچھ پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھی بھارت میں بند کردیا تھا۔ 

فوٹو: ایکس 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا