ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 4 مئی تک بارشوں کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 4  مئی کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

ادھر 2 سے 5 مئی کے دوران جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کہاں ریکارڈ کی گئی؟

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، رحیم یار خان، خیرپور، پڈعیدن، روہڑی اور دادو  میں  48، حیدر آباد اور بہاولپور  میں 45، ملتان میں 44، پشاور اور مظفر آباد میں 41، لاہور میں 40 اور کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح اسلام آباد میں 38،کوئٹہ میں 37 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا