پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سیاسی اور  کور کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، اس نازک وقت بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنا محض ناانصافی نہیں ملک و قوم سے دشمنی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کامطالبہ کرتی ہےتاکہ قوم سرحدوں کےدفاع میں متحد ہوسکے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں