پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی برادری سرگرم

اسلام آباد: پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی سے گریز کرنے اور اپنے تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

اس حوالے سے کویت کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں، کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب کل رات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارت پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔

اس سے قبل کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے جبکہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

اس حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا