پہلگام واقعے کے بعد آرمی چیف کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ مؤقف تشکیل دیا، امریکی اخبار

بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور خصوصاً مسئلہ کشمیرپرپاکستان کے آرمی چیف میدان عمل میں آگئے۔ 

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہمیشہ پس پردہ کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن پہلگام واقعے کے بعد جنرل عاصم منیر کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ مؤقف تشکیل دیا۔

امریکی اخبار نے کہا کہ پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا، جمعرات کو فوجی مشق کے دوران ٹینک پرکھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اخبار کے مطابق  آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں کئی بار قیام پاکستان کا سبب بننے والے دو قومی نظریے کا بھی ذکر کیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا