لاہور: بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والے ذہنی معذور کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا

لاہور میں ذہنی معذور نوجوان بجلی کے پول پر چڑھ گیا جسے  ریسکیو حکام نے بحفاظت نیچے اتار لیا۔

جیو نیوز کے مطابق ذہنی معذور نوجوان کے بجلی پول پر چڑھنے کا واقعہ 29 اپریل کو لاہور کے علاقے پیر مکی دربار کے قریب پیش آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کے پول پر چڑھنے کے بعد جیسے ہی نوجوان نے ہائی وولٹیج تاروں کو چھوا اُسی وقت دھماکا ہوا اور بجلی چلی گئی تاہم نوجوان محفوظ رہا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو بحفاطت نیچے اتار لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس کی اطلاع پر ریسکیو نے بروقت کارروائی کی، نوجوان کو بحفاظت نیچے اتارا۔

ذہنی معذور ہونے کے باعث نوجوان اپنا نام پتا بھی بتانے سے قاصر تھا تاہم ریسکیو ٹیم نے اُسے اسپتال منتقل کیا لیکن وہ وہاں سے بھی بھاگ گیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا