بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان

کراچی: بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 13 واں روز ہے، اس بندش کی وجہ سے اب تک 1350 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، اور 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا اسے نقصان پہنچ چکا ہے۔

لمبے روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئر لائنوں کے فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے، لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو ایئر پورٹ چارجز کے مد میں بھی یومیہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگو ایئر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں بند کر دی گئی ہیں، امریکا جانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔پروازوں کی منسوخی سے بھارتی ایئر لائنز کے مسافروں کو تاحال ایئر لائنز سے ری فنڈ نہ مل سکے، دہلی، ممبئی، امرتسر، احمد آباد سے امریکا، برطانیہ، یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک ماہ کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 2019 میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا تھا۔

Related posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر نیا تنازع، حکومت اور آئل انڈسٹری آمنے سامنے

یومِ عاشور: حضرت امام حسینؓ اور جانثارانِ کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں عزاداری، جلوس برآمد

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار