آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہےکہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور  شہدا کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ شہداپیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداکے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپورطورسےانجام دےگی، ان کےاہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیاکہ خطےکے ممالک کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور  آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان اور گلگت بلتستان انتخابات کی سیکیورٹی پر تفصیلی غور

آئی ایم ایف کی جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

خیبر پختونخوا حکومت کے اندر اختلافات کی خبریں، پی ٹی آئی کے بعض ارکان کے تحفظات سامنے آگئے